قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز آندھی، فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سیاحتی مقام سوات میں ایک ہی خاندان کے وہ 11 افراد بھی شامل ہیں جو سیلابی ریلے میں ڈوب گئے تھے۔

جبکہ حکام کے مطابق سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کا کہنا تھا کہ 26 جون سے اب تک پنجاب میں بارش اور آندھی سے متعلقہ ایمرجنسیز میں 24 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوئے ہیں